نیک عمل (Naik Amal)
نیک عمل (Naik Amal) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو ایک واقعہ سنایا کہ بنی اسرائیل کے تین آدمی کہیں جا رہے تھے کہ اچانک بارش نے انہیں آ لیا۔ وہ تینوں پہاڑ کے ایک غار میں گھس گئے پہاڑ کے اوپر سے ایک بڑا سا پتھر گرا جس سے غار کا منہ بند ہو گیا۔ اور وہ اندر پھنس گئے. اب تینوں آپس میں یوں کہنے لگے کہ اللہ کی قسم..! ہمیں اس مصیبت سے صرف سچائی ہی نجات دلائے گی۔ بہتر یہ ہے کہ اب ہر شخص اپنے کسی ایسے عمل کو بیان کر کے دعا کرے جس کے بارے میں اسے یقین ہو کہ وہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کیا تھا۔ چنانچہ ایک شخص نے اس طرح دعا کی۔ اے اللہ..! تجھے تو خوب معلوم ہے کہ میں نے ایک مزدور رکھا تھا جس نے ایک فرق (تین صاع) چاول کی مزدوری پر میرا کام کیا تھا لیکن وہ شخص (غصہ میں آ کر) چلا گیا اور اپنے چاول چھوڑ گیا۔ پھر میں نے اس ایک فرق چاول کو لیا اور اس کی کاشت کی۔ اس سے اتنا کچھ ہو گیا کہ میں نے پیداوار میں سے گائے بیل خرید لیے۔ کچھ دن بعد وہی شخص مجھ سے اپنی مزدوری مانگنے آیا۔ میں نے کہا کہ یہ گائے بیل کھڑے ہیں ان کو لے جا۔ اس نے کہا کہ میری مزدوری تو صرف ...