Posts

Showing posts with the label (ہار جیت) Haar Jeet

(ہار جیت) Haar Jeet

(ہار جیت) Haar Jeet  پوتے کو ناکامی کے بعد اداس دیکھ کر ایک دادا نے اسے اپنی زندگی کا ایک قصہ سنایا " میں جب تمہاری عمر میں تھا تو ہمارے گاؤں میں ایک میلہ لگتا تھا، جس میں دوڑ کے مقابلے ہوتے۔ لوگ دور دور سے آتے اور اس مقابلے میں حصہ لیتے تھے جیتنے والے کو انعام بھی ملتا۔ مجھے بھی بہت شوق تھا کہ میں دوڑ میں حصہ لوں۔ میرے شوق کو دیکھ کر ابّا جی مجھے ایک بزرگ کے پاس لے کے گئے جو اپنے دور کے نامی گرامی کھلاڑی رہے تھے، دوڑ کے کئی مقابلے انھوں نے جیتے تھے۔ میری عمر کے کئی اور لڑکے ان کے پاس گٗر سیکھنے  آتے تھے۔ میں کافی مہینوں تک ان سے سیکھتا رہا۔ انھوں نے مجھے کافی گر سیکھائے۔ وہ میرے ساتھ کے باقی لڑکوں سے اکثر میرا مقابلہ کراتے اور ہر بار میں جیت جاتا۔ مجھے اس بات کا بڑا فخر ہوتا کہ میرے مقابلے کا کوئی لڑکا نہیں تھا۔ جیسے ہی میلے کے دن قریب آئے، ہمارے استاد نے وہ لڑکے علحیدہ کیے جو اس دفعہ دوڑ میں حصہ لینے کے قابل تھے۔ میں پر امید تھا کہ میرا نام بھی ان لڑکوں میں شامل ہے۔ لیکن مجھے حیرت کے ساتھ افسوس ہوا، استاد نے میرا نام لیا ہی نہیں۔ میں دلبرداشتہ ہو کے وہاں سے اپنے گ...