بو علی سینا Boo Ali Sina

بو علی سینا
Boo Ali Sina

بخارا کا ایک بادشاہ کسی مرض میں مبتلا ہو گیا۔

شاہی طبیب نے بہت علاج کیا لیکن مرض کی شدت میں کمی نہ آئی۔چنانچہ شاہی طبیب نے اعلان کرادیا کہ جو شخص بادشاہ کا علاج کرے گا اسے منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔ اعلان سُن کر بہت سے لوگ علاج کرنے کی غرض سے آئے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ آخر ایک دن سترہ سال کی عمر کا لڑکا دربار میں حاضر ہوا،اس نے بادشاہ کا علاج کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ شاہی طبیب اسے دیکھ کر بولا:" بڑے بڑے حکیم بادشاہ کا علاج کر کے تھک گئے تم تو ابھی لڑکے ہو۔" یہ سُن کر لڑکے نے کہا:" میں تو اتنا جانتا ہوں کہ کوئی مرض لا علاج نہیں۔"آخر اسے علاج کی اجازت مل گئی۔علاج شروع ہوا۔

لڑکے کے علاج سے بادشاہ کے مرض میں کمی آتی گئی۔یہاں تک کہ وہ بالکل تندرست ہو گیا۔ وہ بہت خوش ہوا اس نے لڑکے سے کہا: مانگو کیا مانگتے ہو:

اب ہر شخص کے ذہن میں تھا کہ یہ لڑکا ہیرے جواہرات مانگے گا، یا آدھی سلطنت کا مطالبہ کرے گا۔ لیکن لڑکے نے کہا:
"
بادشاہ سلامت ! آپ مجھے اپنی لائبریری سے چند عظیم کتابیں پڑھنے کے لیے دے دیں۔" لڑکے کی خواہش سن کر سب حیران رہ گئے۔یہ سترہ سال کا لڑکا بعد میں عظیم مشہور طبیب " بو علی سینا " بنا۔

(بحوالہ اطباء کے حیرت انگیز واقعات)


www.fb.com/imsarwarraza

Comments

Popular posts from this blog